ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جموں وکشمیر: چھٹی پر آیا فوج کا ایک اور نوجوان اغوا، تحقیقات میں مصروف پولیس

جموں وکشمیر: چھٹی پر آیا فوج کا ایک اور نوجوان اغوا، تحقیقات میں مصروف پولیس

Sat, 09 Mar 2019 23:37:32    S.O. News Service

سرینگر،09؍مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) جموں و کشمیر میں فوج کے ایک اور نوجوان کو اغوا کرنے کی خبر آ رہی ہے۔یہ نوجوان جموں و کشمیر لائٹ انفریٹري یونٹ میں تعینات ہے اور اب چھٹیوں میں اپنے گھر گیا ہوا ہے۔خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ دہشت گردوں نے اسے گھر سے اغوا کیا ہے،فی الحال پولیس معاملے کی تحقیقات میں لگی ہوئی ہے۔فوج کے اس نوجوان کی شناخت محمد یاسین کے طور پر ہوئی ہے،وہ مشرق کشمیر کے بڈگام کے قاضی پورا چادرا کا رہنے والا ہے۔وہیں نوجوانوں کے اغوا ہونے کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی ایجنسیوں الرٹ ہو گئی ہیں،ساتھ ہی پولیس نے معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔اس کے علاوہ فوج نے بھی اپنے نوجوانوں کے اغوا ہونے کی اطلاع ملنے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے،تاہم ابھی تک یہ پتہ نہیں چل پایا ہے کہ محمد یاسین کو اغوا کرنے کے پیچھے کس دہشت گرد تنظیم اور دہشت گردوں کا ہاتھ ہے۔یہ پہلا موقع نہیں ہے جب دہشت گردوں نے چھٹی پر گئے فوج کے کسی جوان کو اغوا کیا ہے۔اس سے پہلے دہشت گردوں نے فوج کے جوان اورنگزیب کو چھٹی پر گھر جانے کے دوران اغوا کر دیا تھا،بعد میں دہشت گردوں نے ان کو قتل کر دیا تھا۔اس سے بھی پہلے سال 2017 میں دہشت گردوں نے فوج کے لیفٹیننٹ عمر فیاض کو اغوا کیا تھا اور قتل کر دیا تھا۔لیفٹیننٹ عمر فیاض بھی چھٹی میں اپنے گھر گئے ہوئے تھے۔آپ کو بتا دیں کہ کشمیر وادی میں فوج کے آل آؤٹ آپریشن سے دہشت گرد بوکھلائے ہوئے ہیں۔اس آپریشن کے تحت فوج وادی میں دہشت گردوں کا خاتمہ کرنے میں لگی ہوئی ہے،سیکورٹی فورس مسلسل دہشت گردوں کو ڈھیر کر رہے ہیں،اس سے بوکھلائے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنا رہے ہیں۔فوج کے جوان کو اغوا کرنے کا یہ تازہ واقعہ اس وقت سامنے آیا ہے، جب پلوامہ دہشت گردانہ حملے اور پھر ہندوستانی فضائیہ کی طرف سے کی گئی کارروائی کو لے کر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی چل رہی ہے۔پلوامہ دہشت گردانہ حملے میں سی آر پی ایف کے 40 جوان شہید ہو گئے تھے۔اس حملے کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم جیش محمد نے لی تھی۔اس کے بعد ہندوستانی فضائیہ نے پاکستان کے بالاکوٹ میں گھس کر جیش محمد کے دہشت گرد ٹھکانوں پر ایئر اسٹرائک کیا تھا۔


Share: